ڈی انڈسٹریلائزیشن کا ماحول پیدا کیا جارہا ،زبیر موتی والا

ڈی انڈسٹریلائزیشن کا ماحول پیدا کیا جارہا ،زبیر موتی والا

کراچی (بزنس رپورٹر) بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا کہ ملک کامستقبل صنعتکاری اور۔

 انٹر پرینیورشپ میں ہے ۔ صنعتکاری کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹی میں کراچی چیمبر کے انتخابات کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زبیر موتی والا نے کہا کہ بزنس مین گروپ کی بنیاد ایس ایم منیر اور سراج قاسم تیلی سمیت تاجر برادری کے بڑے لیڈران نے رکھی جو آج ایک تناور درخت بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی انڈسٹریلائزیشن کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے ، ایکسپورٹ سیکٹر کے ہاتھ باندھ کر برآمدات میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر اعظم نے آئندہ سال کیلئے برآمدی شعبے کا ہدف 15 ارب ڈالر مقرر کیا ہے جس میں 7 ارب ڈالر چاول کی ایکسپورٹ کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ پاکستان کی پیداواری لاگت کا خطہ کے دیگر ممالک سے موازنہ کرکے رپورٹ تیار کی جائے ۔ پروڈکشن کاسٹ کم کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں