شرح سود میں کمی ،اسٹاک ایکسچینج315پوائنٹس بڑھ گئی

شرح سود میں کمی ،اسٹاک ایکسچینج315پوائنٹس بڑھ گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2فیصد کی کمی اور آئی ایم ایف کے 25ستمبر کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ۔

میں پاکستان کے لیے 7ارب ڈالر مالیت کے نئے قرض پروگرام کی ممکنہ منظوری کی اطلاعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی۔اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 42فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 78ارب 14کروڑ 43لاکھ 11ہزار 911روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 315 پوائنٹس کے اضافے سے 79333پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 114پوائنٹس کے اضافے سے 25027پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 181 پوائنٹس کے اضافے سے 51156پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 325پوائنٹس کے اضافے سے 125445 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 57فیصد زائد رہا اور 91کروڑ 60لاکھ 53ہزار 875 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 438 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں