اوپن مارکیٹ آپریشن،بینکوں کو 2236 ارب فراہم

اوپن مارکیٹ آپریشن،بینکوں کو 2236 ارب فراہم

کراچی (دنیا نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے بینکوں کو 2236 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روایتی بینکوں کو سات روز کے لئے 1858 ارب روپے 17.56 فیصد شرح سود پر فراہم کیے ۔مرکزی بینک کی جانب سے روایتی بینکوں کو 28 روز  کے لئے 217 ارب روپے 17.56 فیصد شرح سود پر فنڈنگ کی گئی۔اسی طرح اسلامی بینکوں کو 7 روز کے لئے 161 ارب روپے فنڈنگ 17.58 فیصد شرح منافع پر کی گئی۔تاہم اسلامک بینکوں کے لئے 28 روز کے مارکیٹ آپریشن  کے لئے کوئی بولی نہیں دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں