ایل پی جی کی درآمدات پر 164، ایل این جی پر714ملین ڈالر خرچ

ایل پی جی کی درآمدات پر 164، ایل این جی پر714ملین ڈالر خرچ

اسلام آباد(اے پی پی)ایل پی جی اورایل این جی کی درآمدات میںاضافہ ریکارڈکیاگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق پہلے دوماہ کے۔

 دوران ایل پی جی کی درآمدات پر164ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہو اجو 67 فیصدزیادہ ہے۔اگست میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 90ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔ پہلے دوماہ میں ایل این جی کی درآمدات کاحجم 714ملین ڈالررہا جو 11 فیصدزیادہ ہے ۔ اگست میں ایل این جی کی درآمدات پر 382ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوجولائی میں 332 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 306ملین ڈالرتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں