جولائی تا اگست:پاک سعودی دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ

 جولائی تا اگست:پاک سعودی دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں پاک سعودی دو طرفہ تجارت، مال برداری اخراجات اورنیٹ ویئرز برآمدات میں اضافہ۔

،خوردنی تیل کی درآمد میں کمی ہوئی،لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق دوماہ میں سعودیہ کو برآمدات سے 114.18 ملین ڈالر حاصل ہوئے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حاصل 95.17 ملین ڈالر سے 20 فیصدزائد ہیں، سعودیہ سے درآمدات پر 698.33 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خرچ621.12 ملین ڈالرسے 12.43فیصد زائد ہیں۔ پہلے 2 ماہ میں نٹ ویئرز برآمدات سے821 ملین ڈالر حاصل ہوئے جو گزشہ  اسی مدت میں حاصل 766 ملین ڈالر سے 7 فیصد زائد ہیں۔ پہلے 2 ماہ میں 25.33 ملین ڈالر کا سویابین آئل درآمد ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 48.26 ملین ڈالر درآمد سے 90.49فیصدکم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں