عبدالصمد بڈھانی پی سی ڈی اے کے چیئرمین منتخب
کراچی(بزنس ڈیسک)عبدالصمد میمن (بڈھانی) سال برائے 2024-2026 کے لیے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن (پی سی ڈی اے ) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ۔
یہ اعلان پی سی ڈی اے الیکشن کمیٹی نے کیا۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارشد محمود اعوان کو سینئر وائس چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ پشاور سے تعلق رکھنے والے اشفاق محمود کو آئندہ دو سال کے لیے وائس چیئرمین نامزد کیا گیا ہے ۔