ڈالر کی قدرمیں اضافہ ، تولہ سونا1100روپے مہنگا

ڈالر کی قدرمیں اضافہ ، تولہ سونا1100روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدربڑھ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں گھٹ گئی ۔

،ادھرایک تولہ سونا 1100روپے سستاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10پیسے کے اضافے سے 274.74 روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر2پیسے کی کمی سے 279.86روپے پر آگیا۔ اسی طرح یورو63پیسے کی کمی سے 307.72 روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 3.09روپے کی نمایاں کمی سے 367.16روپے پرآگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1100 روپے کی نمایاں کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 943 روپے کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75ہزار 500روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3ہزار 50روپے پر مستحکم رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں