ائر پورٹس پر کولڈا سٹوریج کی سہولت مہیا کرنیکا مطالبہ

ائر پورٹس پر کولڈا سٹوریج کی سہولت مہیا کرنیکا مطالبہ

لاہور(این این آئی)آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز اینڈ پروسیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین امیر امجد نے ۔

ملک کے تمام ائر پورٹس پر کولڈ اسٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معیار کو یقینی بنائے گئے بغیر ہم کسی صورت عالمی مارکیٹ میں دوسرے ممالک کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، ایکسپورٹ میں ہمسایہ ملک بھارت کے مقابلے میں ہمارا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر گوشت کی مجموعی برآمدات میں حصہ لینے کی بات کرنے سے پہلے اپنے حالات کو دیکھنا ہوگا جو انتہائی مخدوش ہیں ،کسی ائر پورٹ پر کولڈ اسٹوریج کی سہولت نہیں ، سب سے پہلے تمام ائر پورٹس پر گوشت کے ٹمپریچر کو مینٹین کرنے والے کولڈاسٹوریج ہونے چاہئیں تاکہ اگر کوئی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو بھی جائے تو گوشت خراب نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں