معاشی چیلنجز:پاک لیدر کرافٹس کا ڈاؤن سائزنگ کا اعلان

معاشی چیلنجز:پاک لیدر کرافٹس کا ڈاؤن سائزنگ کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چمڑے کی مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والی بڑی کمپنی پاک لیدر کرافٹس لمیٹڈ (پی ایل سی ایل) نے درپیش معاشی چیلنجز کے سبب اپنے موجودہ آپریشنز میں ڈاؤن سائزنگ اور ۔

دیگر کاروبار میں تنوع لانے کا اعلان کیا ہے ۔لیدر ٹیننگ اور چمڑے کے ملبوسات کی تیاری میں مصروف کمپنی نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے کمپنی کی بحالی کیلئے کچھ اسٹریٹجک فیصلے کیے ہیں۔یہ فیصلے صرف ڈاؤن سائزنگ تک محدود نہیں بلکہ اس میں کاروبار کی دیگر مینوفیکچرنگ لائنز میں تنوع پیدا کرنا، گودام یا سپلائی چین مینجمنٹ بھی شامل ہیں۔پی ایل سی ایل کے بورڈ نے کراچی کے سیکٹر 7 اے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے پلاٹ 18 میں واقع کمپنی کے اثاثوں کی فروخت کے متبادل آپشن پر بھی فیصلہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں