حکومت کازیتون کے پودوں ، مشینری کے منصوبے کا اعلان

 حکومت کازیتون کے پودوں ، مشینری کے منصوبے کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے پاکستان میں زیتون کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تجارتی بنیادوں پر زیتون کی کاشت اور۔

 ترقی کے دوسرے مرحلے میں کاشتکاروں کو زیتون کے پودوں ، مشینری ، آبپاشی کی تنصیب اور تیل کو محفوظ کرنے کے آلات کی فراہمی کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے ۔ وزارت قومی تحفظ خوراک وتحقیق کے ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو زیتون کے اعلی نسل کے پودوں پر 67 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ زیتون کا تیل کشید کرنے کی مشین ، فروٹ پراسیسنگ یونٹ اور زیتون کے تیل کو محفوظ کرنے کے آلات پر 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی جبکہ کاشتکاروں کو قطراتی نظام آبپاشی کی تنصیب پر 67 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ اس مرحلے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد زیتون کی کاشت سے دیہی معیشت کا فروغ ، کاشتکاروں کیلئے زیادہ منافع ، زمینداروں کی عملی تربیت اور مفت تکنیکی مشاورت، بنجر اور ناقابل کاشت زمینوں کا استعمال،موسمیاتی تغیرات کا مقابلہ اور زیتون کے پھل سے تیل نکالنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں