فیصل بینک،حبیب یونیورسٹی کا فن ٹیک انوویشن ہیکاتھون

فیصل بینک،حبیب یونیورسٹی کا فن ٹیک انوویشن ہیکاتھون

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے حبیب یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ‘‘فن ٹیک انوویشن ہیکاتھون’’ متعارف کرادیا ہے ۔ اس ہیکاتھون کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگیوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہے ۔

اس اقدام کے ذریعے ایف بی ایل جین۔ زی سامعین کے نقطہ نظر سے فائدہ اٹھانا اور نوجوان جدت طرازوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ، تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کی مدد سے دنیا کے لیے قابل عمل حل تیار کرسکیں۔ایف بی ایل کا پاکستان کے معروف لبرل آرٹس اینڈ سائنسز انسٹی ٹیوٹ حبیب یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک نوجوان مفکرین کو عملی ماحول میں اپنے خیالات کو پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا اور پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے منظر نامے کو تشکیل دینے میں تعاون کرنا ہے ۔مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب میں فیصل بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر امین الرحمن نے بینک کی جدت پسندی کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ فیصل بینک تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ایسے حل تیار کرنے کے لیے پُرعزم ہے جس کے ذریعے خدمات کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ہیکاتھون سے بہتر کوئی طریقہ نہیں، جہاں مستقبل کے مالیاتی صارفین اپنی مشکلات کا حل خود تیار کرتے ہیں، جس کا انہیں بطور صارف سامنا ہوتا ہے ۔حبیب یونیورسٹی کے نائب صدر اکیڈمک افیئرز ڈاکٹر عامر حسن نے کہا ‘‘حبیب یونیورسٹی میں طلباء کی کامیابی ہمارا بنیادی مشن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں