فرنیچر کونسل کا وفد امریکا روانہ
لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد سی ای او میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں اتوار کو امریکا کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہو گیا۔
دورے کا مقصد برآمدات کے نئے مواقع کی تلاش اور پاکستان کی اعلی معیار کی فرنیچر مصنوعات کی مارکیٹ کو وسعت دینا ہے ۔میاں کاشفنے کہا کہ یہ دورہ پاکستانی فرنیچر کی عالمی مارکیٹوں میں موجودگی کو بڑھانے اور مقامی مینوفیکچررز و بین الاقوامی درآمد کنندگان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے پی ایف سی کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔