ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ، 2.8 ارب ڈالر ریکارڈ

ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافہ، 2.8 ارب ڈالر ریکارڈ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ستمبر کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنوں کی ترسیلات زر 2.849 ارب ڈالر رہیں جو سالانہ بنیاد پر 29 فیصد زیادہ ہیں ۔

۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ستمبر کے دوران ترسیلات زر اگست 2024 کے 2.943 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3 فیصد کم رہیں۔رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران ترسیلات زر تقریباً 39 فیصد بڑھ کر 8.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ماہرین نے ترسیلات زر میں اضافے کا سہرا پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ میں استحکام، اوپن اور انٹربینک مارکیٹ ریٹ کے درمیان فرق کم ہونے اور بیرون ملک منتقل ہونے والے کارکنوں کی تعداد میں اضافے کو دیا ہے ۔ستمبر میں سعودی عرب  سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجی گئیں، جن کی مالیت 681.3 ملین ڈالر رہیں۔یواے ای سے ماہانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 4 فیصد بہتری آئی، جو اگست میں 538.4 ملین ڈالر سے بڑھ کر ستمبر میں 560.3 ملین ڈالر ہوگئی۔ اس دوران برطانیہ سے ترسیلات زر 423.6 ملین ڈالر رہیں۔ ستمبر 2024 میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 274.9 ملین ڈالر بھیجے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں