اٹک ریفائنری کے منافع میں 14فیصد کمی ریکارڈ
اسلام آباد(آئی این پی )اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ کے ذیلی ادارے اٹک ریفائنری لمیٹڈ اے ٹی آر ایل نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے ۔۔
مالی سال کے لیے اپنی آمدنی میں 14 فیصد کی کمی ظاہر کی۔ ویلتھ پاک کے مطابق مالی سال 23 میں 29.2 بلین روپے سے 25.2 بلین روپے کی کمی ہوئی۔کمپنی نے مالی سال 23 میں 46.1 بلین کے منافع کے مقابلے میں مالی سال 24 میں 39.2 بلین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا۔