ایس سی او اجلاس سے سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، احسن بختاوری

ایس سی او اجلاس سے سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، احسن بختاوری

اسلام آباد(اے پی پی)سابق صدر اسلام آباد چیمبر،ممبر سینٹرل کور کمیٹی یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی )احسن بختاوری نے کہا ہے

کہ اسلام آباد کی میزبانی میں ہونی والی شنگھائی کانفرنس پاکستان کیلئے تجارتی تعلقات کے فروغ اور سینٹرل ایشین ممالک کے ساتھ کنکٹوٹی کو بہتر بنانے کا نادر موقع ہے ،ایس سی او رکن ممالک کی بڑی تعداد میں پاکستان آمد سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کی راہ ہموار کرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے بعد اتنے بڑے عالمی فورم کی میزبانی کر رہاہے ،ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ اس کو تجارت میں اضافے ،بزنس ٹو بزنس ریلیشن اور کنکٹوٹی بڑھانے کیلئے استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا ایس سی او اجلاس حکومت کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے ، پاکستان سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کے لئے بہترین مقام بن سکتا ہے ، بیرون ملک سے آنے والے وفود کو پاکستان کے سافٹ اور مثبت تشخص سے آگاہ کرنا ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں