ٹیکس گوشوارے کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ،قاری حبیب
لاہور(آئی این پی)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے ،جیسے جیسے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو رہا ہے
حکومت کو چاہیے کہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر بوجھ کو کم کرے ،گوشوارہ جمع کرانے اور دستاویزی معیشت کے لیے حکومت اور ایف بی آر کو خوف و ہراس کے بغیر وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فائلر ،نان فائلر اور لیٹ فائلر کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حبیب الرحمن زبیری نے کہا کہ نان فائلر کے خلاف ایکشن سے محصولات کی وصولی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ،شرائط کا مقصد ٹیکس نظام میں مساوات اور انصاف کوترویج دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایف بی آر ایک بات ذہن نشین کر لے کہ خوف و ہراس سے ٹیکس نیٹ اور محصولات میں وقتی طور پر تو اضافہ ہو سکتا ہے لیکن یہ مستقل اور طویل نہیں ہوگا ۔