کراچی چیمبرکا ایف بی آر کو حلف نامے کی شرط موخر کرنیکا مشورہ

کراچی چیمبرکا ایف بی آر کو حلف نامے کی شرط موخر کرنیکا مشورہ

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نیایف بی آرکو سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے سلسلے میں حلف نامہ بھی ساتھ جمع کرانے کی شرط کو موخر کرنے کا مشورہ دیا ۔۔۔

کیونکہ یہ ٹیکس دہندگان کو اس بات کی تصدیق کرنے پر مجبور کرتا ہے کہ فراہم کردہ معلومات درست اور حقائق پر مبنی ہے لیکن قوی امکانات ہیں کہ فراہم کردہ معلومات ٹیکس دہندگان کے مطابق تو درست ہوں پھر بھی فروخت کنندہ کی غلط بیانی کی وجہ سے اسے سزا دی جائے ۔جاری کردہ ایک بیان میں کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی الجھا دینے والی صورتحال ہے لہذاایف بی آر کو یا تو ہمیں بتانا چاہیے کہ ہم اپنی خریداری کس سے کریں یاپھر خریداری کیلئے ایس او پیز مہیا کی جائیں، فی الحال تو ہم صرف یہ چیک کرتے ہیں کہ فروخت کنندہ بلیک لسٹ میں ہے یا نہیں اور جب وہ بے داغ پایا جاتا ہے تو ہی ہم فوری طور پر خریداری کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں