بینکوں کو 4255ارب روپے فراہم کردیے ، اسٹیٹ بینک

بینکوں کو 4255ارب روپے  فراہم کردیے ، اسٹیٹ بینک

کراچی (آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن میں بینکوں کو 4255 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 4232 ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے گئے ، روایتی بینکوں کو فنڈ کی فراہمی 17.56 فیصد شرحِ سود پر کی ہے ۔اسی طرح اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں کو 23 ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے ہیں، اسلامی بینکوں کو 17.60 فیصد شرحِ منافع پر فنڈ کی فراہمی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں