شرح سود میں 200بی پی ایس کٹوتی کا امکان،سروے

شرح سود میں 200بی پی ایس کٹوتی کا امکان،سروے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 4 نومبر 2024 کو منعقد ہونے والا ہے۔

 ، تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ افراط زر میں کمی کی وجہ سے شرح سود میں کم از کم 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کا امکان ہے ۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق تقریبا 85 فیصد شرکاء کو توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں کم از کم 200 بی پی ایس کی کٹوتی کا اعلان کریگا۔تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ آئندہ مانیٹری پالیسی اجلاسوں میں شرح سود میں کمی کی بڑی توقعات ستمبر 2024 میں 6.9 فیصد کی سنگل ڈیجٹ افراط زر کی ریڈنگ کی وجہ سے ہیں جو اکتوبر 24 میں 6.5 سے 7.0 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے ۔ حالیہ مہینوں میں سالانہ بنیاد پر افراط زر میں نمایاں کمی کی وجہ غذائی افراط زر میں تیزی سے کمی اور بجلی کی قیمتوں میں منفی ایڈجسٹمنٹ ہے ۔توقع کی جارہی ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں 200 بی پی ایس کی کٹوتی کا اعلان کرکے مالیاتی نرمی جاری رکھے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں