کپاس کی پیداوار میں غیر متوقع اضافے کا امکان

کپاس کی پیداوار میں غیر متوقع اضافے کا امکان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں غیر متوقع طور پر ریکارڈ اضافے کے امکانات پیدا ہوگئے ۔

15 سے 31اکتوبر کے دو ہفتوں میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت کپاس کی پیداوار میں حیران کن طور پر 50فیصد کے لگ بھگ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔کاٹن ایئر2024-25 کے دوران کپاس کی مجموعی پیداوار جو اس سے قبل 50 سے 55لاکھ گانٹھ تصور کی جارہی تھی وہ اب 60لاکھ گانٹھ تک بڑھنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 31اکتوبر تک 37فیصد کی کمی سے مجموعی طور پر 42لاکھ 91ہزار روئی کی گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے ۔ 15سے 31اکتوبر تک جننگ فیکٹریوں میں ریکارڈ 11لاکھ 90ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی جبکہ پچھلے 7لاکھ 98ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی  پہنچی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں