9مئی:عمران کے بھانجے،2ریٹائرڈ فوجی افسروں سمیت60مجرموں کو قید کی سزا

9مئی:عمران کے بھانجے،2ریٹائرڈ فوجی افسروں سمیت60مجرموں کو قید کی سزا

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر ، نامہ نگار ، مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاک فوج کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سانحہ 9 مئی میں ملوث بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی ولد حفیظ اﷲنیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو 2 تا 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں، جن کو سزا سنائی گئی ان میں ریٹائرڈ بریگیڈئیر اور کیپٹن بھی شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں ۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اﷲ نیازی کو 10 سال قید بامشقت،میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت،رئیس احمد ولد شفیع اﷲ کو 6 سال قید بامشقت،ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قید بامشقت،علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال قید بامشقت،راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید کو 4 سال قید بامشقت،سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قید بامشقت،جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد ارسلان ولد محمد سراج کو 7 سال قید بامشقت،محمد عمیر ولد عبدالستار کو 6 سال قید بامشقت،نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو 4 سال قید بامشقت،جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد رحیم ولد نعیم خان کو 6 سال قید بامشقت،مدثر حفیظ ولد حفیظ اﷲ کو 6 سال قید بامشقت، سجاد احمد ولد محمد اقبال کو 4 سال قید بامشقت،وقاص علی ولد محمد اشرف کو 6 سال قید بامشقت،امیر زوہیب ولد نذیر احمد شیخ کو 4 سال قید بامشقت، گروپ کیپٹن وقاص احمد محسن(ریٹائرڈ) ولد بشیر احمد محسن کو 2 سال قید بامشقت، اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمن کو 7 سال قید بامشقت،پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال قید بامشقت،ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث سہراب خان ولد ریاض خان کو4 سال قید مشقت،جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈئیر (ر) جاوید اکرم ولد چودھری محمد اکرم کو 6 سال قید بامشقت،جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو 2 سال قید بامشقت،ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4 سال قید بامشقت۔۔۔

قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین ولد شاہ فیصل کو 7 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ ولد مشتر خان کو 9 سال قید بامشقت، پی ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف ولد محمد اعظم کو 2 سال قید بامشقت،بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اﷲولد خانزادہ خان کو 9 سال قید بامشقت ،راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد ولد محمد نذیر کو 2 سال قید بامشقت،ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث پیرزادہ میاں محمد اسحق بھٹہ ولد پیرزادہ میاں قمرالدین بھٹہ کو 3 سال قید بامشقت، جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداﷲ ولد کنور اشرف خان کو 4 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث امجد علی ولد منظور احمد کو 2 سال قیدبامشقت، پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث احسان اﷲخان ولد نجیب اﷲ خان کو 10 سال قید بامشقت، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال قید بامشقت،بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اﷲولد میر داد خان کو 2 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث خضر حیات ولد عمر قیاض خان کو 9 سال قید بامشقت،راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد نواز ولد عبدالصمد کو 2 سال قید بامشقت،پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث محمد بلال ولد محمد افضل کو 4 سال قید بامشقت،ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث محمد سلیمان ولد سعید غنی جان کو 2 سال قید بامشقت،ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث اسد اﷲدرانی ولد بادشاہ زادہ کو 4 سال قید بامشقت،چکدرہ قلعے پر حملے میں ملوث اکرام اﷲولد شاہ زمان کو 4 سال قید بامشقت،فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد فرخ ولد شمس تبریز کو 5 سال قید بامشقت،اے آئی ایم ایچ راولپنڈی حملے میں ملوث فرہاد خان ولد شاہد حسین کو 7 سال قید بامشقت،ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث عزت خان ولد اول خان کو 2 سال قید بامشقت۔۔۔

راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ کو 2 سال قید بامشقت ، بنوں کینٹ حملے میں ملوث ثقلین حیدر ولد رفیع اﷲخان کو 9 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد سلمان ولد زاہد نثار کو 2 سال قید بامشقت،ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث حامد علی ولد سید ہادی شاہ کو 3 سال قید بامشقت،راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد وقاص ولد ملک محمد کلیم کو 2 سال قید بامشقت،بنوں کینٹ حملے میں ملوث عزت گل ولد میردادخان کو 9 سال قید بامشقت،جناح ہاؤس حملے میں ملوث حیدر مجید ولد محمد مجید کو 2 سال قید بامشقت، ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمر گرہ حملے میں ملوث محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو 2 سال قید بامشقت،گیٹ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولدصاحبزادہ خان کو 2 سال قید بامشقت،چکدرہ قلعے حملے میں ملوث رئیس احمد ولد خستہ رحمن کو 4 سال قید بامشقت،چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث گوہر رحمن ولد گل رحمن کو 7 سال قید بامشقت،بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیک محمد ولد نصر اﷲجان کو 9 سال قید بامشقت،فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث فہد عمران ولد محمد عمران شاہد کو 9 سال قید بامشقت،راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث سفیان ادریس ولد ادریس احمد کو 2 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث رحیم اﷲولد بیعت اﷲکو 9 سال قید بامشقت اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث خالد نواز ولد حامد خان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی حراست میں لئے جانے والے 9 مئی کے ملزموں پر چلنے والے مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی ۔تمام مجرموں کے پاس اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، جیسا کہ آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی ہے ۔قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جن 60 ملزموں کو دوسرے مرحلے میں سزائیں سنائی گئی ہیں، ان میں سے 17 پر لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس، نو پر بنوں چھاؤنی، چھ پر فیصل آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر، چھ پر ہی گوجرانوالہ کینٹ میں راہوالی گیٹ، پانچ پر تیمر گرہ میں دیر سکاؤٹس کے ہیڈکوارٹر، چار پر چکدرہ قلعے ، تین پر جی ایچ کیو، تین پر ملتان کینٹ، تین پر ہی میانوالی ایئر بیس، دو پر اے آئی ایم ایچ راولپنڈی اور ایک، ایک ملزم پر پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان اور گیٹ ایف سی کینٹ پشاور پر حملے اور توڑ پھوڑ کے الزامات تھے ۔ادھر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی کے مجرموں کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں،جن مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں یہ توڑ پھوڑ میں ملوث تھے ۔سانحہ نو مئی بانی پی ٹی آئی کی سازش تھی،نو مئی کو لاہور جناح ہاؤس، پی اے ایف میانوالی، راولپنڈی، قلعہ چکدرہ کے ملزموں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نو مئی کو ملک کے دفاعی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی، یہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے مذموم سازش تھی۔بانی اور ان کے رفقا نے نو مئی کی منصوبہ سازی میں حصہ لیا،نو مئی کے مجرموں کا فیئر ٹرائل ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی کے مجرموں کو ٹرائل کے دوران تمام بنیادی حقوق دیئے گئے ،ٹرائل کورٹ میں عجلت میں کیس کا فیصلہ نہیں ہوا،پراسیکیوشن کی طرف سے بہت وقت لیا گیا، آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے ، اب کوئی جرات نہیں کر سکے گا کہ ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں