مرکنٹائل ایکسچینج میں 31ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 31ارب روپے کے سودے

کراچی (بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 31ارب روپے کے سودے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 30637رہی۔

 زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت19.142ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 3.925 ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.829ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.789 ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.631ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی 1.038ارب روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 354.462 ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت257.898 ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 161.101 ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 117.347 ملین روپے ،برینٹ کے سودوں کی مالیت 13.365 ملین روپے اور جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت 10.686 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں