ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات میں 11فیصد کمی

ٹیلی کام مصنوعات کی  درآمدات میں 11فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی)ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 11فیصد کم ہو گئیں۔

 ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران درآمدات کی مالیت 116.7 ارب روپے رہی تھی تاہم رواں مالی سا ل جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات کا حجم 104 ار ب روپے تک کم ہو گیا۔ اس طرح ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات میں 12.7 ارب روپے یعنی 10.7 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں