فرخ ایچ سبزواری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے سی ای او مقرر
کراچی (بزنس رپورٹر) فرخ ایچ سبزواری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیے گئے۔ ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک نوٹس کے ذریعے کیا۔
فرخ ایچ سبزواری 18نومبر2024کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ فرخ ایچ سبزواری اندرون اور بیرون ملک سرمایہ کاری بینکنگ انڈسٹری میں سینئر مینجمنٹ کے طور پر کام کرنے کا 25 سال سے زائد کا شاندار تجربہ رکھتے ہیں، اس سے قبل وہ کے اے ایس بی سیکیورٹیز (بی او اے میری لینچ کے مقامی پارٹنر) کے سی ای او اور ایم ڈی کے علاوہ بی ایم اے کیپیٹل کے ایم ڈی اور سی ایل ایس اے ایمرجنگ مارکیٹس کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔