حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحران سے نکالے، پرویز مہدی

حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحران سے نکالے، پرویز مہدی

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین پرویز مہدی، صدر امجد فاروق امجد اور سیکرٹری جنرل محمد عتیق سمیت دیگر عہدیداروں نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ۔۔۔

 ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اسپننگ، نٹنگ، ویونگ اور پروسیسنگ شعبوں کا مینو فیکچرنگ میں بڑا حصہ ہے لیکن یہ شعبے مسائل کا شکار ہیں، اگر حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل حل کردے تو پاکستان کی برآمدات کو با آسانی 2 ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں