ایمریٹس نے پہلی ششماہی کے ریکارڈ مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

ایمریٹس نے پہلی ششماہی کے ریکارڈ مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

کراچی(بزنس ڈیسک)ایمریٹس گروپ نے اپنی اب تک کی بہترین پہلی ششماہی مالی کارکردگی کا اعلان کرتے ہوئے مالی سال2024-25ء کے پہلے چھ ماہ کے ۔

دوران 10.4 ارب درہم (2.8 ارب ڈالر) کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں ریکارڈ قبل از ٹیکس منافع سے زیادہ ہے ۔ یہ پہلا مالی سال ہے کہ متحدہ عرب امارات کے کارپوریٹ انکم ٹیکس کا ایمریٹس گروپ پر اطلاق ہوا ہے ، اس کا 2023 میں نفاذ کیا گیا۔ 9 فیصد ٹیکس چارج کے حساب سے ایمریٹس گروپ کا بعد از ٹیکس منافع 9.3 ارب درہم (2.5 ارب ڈالر) ہے ۔اپنے مضبوط آپریٹنگ منافع کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ نے 20.4 ارب درہم (5.6 ارب ڈالر) کی مضبوط ای بی آئی ٹی ڈی اے (ابتدا) برقرار رکھی، جو پچھلے سال 20.6 ارب درہم (5.6 ارب ڈالر) کے مقابلے میں قدرے کم ہے ۔مالی سال 2024-25کے پہلے چھ ماہ کے دوران گروپ کی آمدنی 70.8 ارب درہم (19.3 ارب ڈالر) رہی جو گزشتہ سال 67.3 ارب درہم (18.3 ارب ڈالر) کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے ۔ یہ اضافہ کاروباری ڈویژنوں اور خطوں میں مستقل طور پر صارفین کی بھرپور طلب کی عکاسی کرتا ہے ۔ گروپ نے 2024-25کی پہلی ششماہی کا اختتام 30 ستمبر 2024 کو 43.7 ارب درہم (11.9 ارب ڈالر) کی بھرپور کیش پوزیشن کے ساتھ کیا جو 31 مارچ 2024 کو 47.1 ارب درہم (12.8 ارب ڈالر) تھے ۔ ایمریٹس ائرلائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا کہ گروپ 2024-25کی پہلی ششماہی کے لئے شاندار نتائج پیش کرتے ہوئے گزشتہ سال کی اپنی ریکارڈ کارکردگی سے آگے نکل گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں