ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا 5500روپے سستا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف کی فنانشل گیپ پورا کرنے اور ریونیو اہداف کے حصول سے متعلق پاکستان کی تجاویز سے اتفاق کی خبروں، معیشت کے۔
درست سمت پر گامزن ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ادھرسونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر11پیسے کی کمی سے 277.74روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر6پیسے کی کمی سے 278.74روپے پر بندہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا55ڈالر کی نمایاں کمی سے 2552ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 5500روپے کی بڑی کمی سے 2لاکھ 66 ہزار 400 روپے کا ہوگیا،اسی طرح دس گرام سونا 4716 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 28 ہزار 395 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3ہزار 250روپے پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔