ہرنائی میں شہید ہونیوالے میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہرنائی میں شہید ہونیوالے میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
28 سالہ میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی، وفاقی وزیر احسن اقبال، سینئر فوجی افسران، سول حکام، شہید کے لواحقین بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا ہرنائی میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمارے بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف غیرمتزلزل عزم کا اظہار ہے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم فتنہ الخوارج اور ان کی باگ ڈور سنبھالنے والوں کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔