بلاول نے مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہارکیا: قمر زمان کائرہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول نے مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب نے کئی بار تحفظات کا اظہار کیا، پانی کی تقسیم سے متعلق پارٹی نے تحفظات کا اظہارکیا ہے، آئینی عدالت بنانے کا پیپلزپارٹی کا 2006ء سے نعرہ تھا۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ملک کے حالات ایسے نہیں کہ ہم کوئی کرائسز کھڑا کر دیں، ہم بچوں کی طرح ناراض ہو کر حکومت نہیں گراسکتے، اس طرح حکومتیں نہیں چھوڑی جاتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے۔