ڈسکہ: سسرالیوں کے ظلم کی انتہا، حاملہ بہو کو قتل کرکے لاش ٹکڑے کرکے پھینک دی
ڈسکہ: (دنیا نیوز) ڈسکہ میں سسرالیوں نے ظلم کی انتہا کردی، حاملہ بہو کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرکے پھینک دیئے۔
واقعہ تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی مرلاں میں پیش آیا، پولیس نے مقتولہ کے کٹے ہوئے اعضا اور جلا ہوا منہ برآمد کر لیا، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مقتولہ کی ساس کو گرفتار کرلیا۔
دوران تفتیش ملزمہ نے بوری میں بند دھڑ نالے سے اور دیگر اعضا بھوپالہ والا گاؤں سے برآمد کروائے، مقتولہ دو سالہ بیٹے کی ماں اور نو ماہ کی حاملہ بھی تھی، چار سال قبل قدیر سے شادی ہوئی تھی جو بیرون ملک مقیم تھا۔