قصور میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

قصور: (دنیا نیوز) تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق 22 سالہ نوجوان ملازمت سے گھر جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر گولی مار دی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں