رحیم یارخان پولیس کی کچہ میں کارروائی، ڈاکٹر خالد محمود کو بحفاظت بازیاب کروا لیا

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران ڈاکٹر خالد محمود کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر سندھ سے ملحقہ کچہ ماچھکہ سے مغوی کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی، ڈاکٹر خالد کے اغوا میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے بتایا کہ ڈاکٹر خالد محمود کو 21 اکتوبر کو رانی پور گمبٹ سندھ جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا گیا تھا، ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئےکار لائی گئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی ڈاکٹر خالد محمود کی بحفاظت بازیابی پر ڈی پی او رحیم یار خان اور ٹیم کو شاباش دی، ڈاکٹر خالد محمود نے ڈی پی او رحیم یار خان کو گلے لگا کر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں