دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہادر سپوتوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: محسن نقوی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہرنائی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے پاک وطن کے امن کے لئے جانیں قربان کیں، شہید میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شہید قوم کے ہیرو ہیں، لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شہید میجر محمد حسیب اور شہید حوالدار نور احمد نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دکھ کی گھڑی میں شہداء کےخاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔