لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست غیر مؤثر قرار دے دی

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ سنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست گزار منیر احمد کی درخواست پر فیصلہ سنایا،عدالت نے نیب ترمیم آرڈیننس کیخلاف درخواست غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمدنے عدالت پیش ہوکردلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت ختم ہونے پر درخواست غیرمؤثر ہوچکی ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں درخواست مسترد کی جائے۔

درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چار جون سے آج تک جان بوجھ کر جواب نہیں دیا جا رہا، بانی پی ٹی آئی کی حد تک نیب آرڈیننس کا اطلاق کر کے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، نیب ترامیم کے برعکس 14 روزہ جسمانی ریمانڈکی بجائے چالیس دن ریمانڈ لیا جا رہا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت جسمانی ریمانڈ کی مدت بڑھانے کی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں