لگتا ہے حکومت کسانوں سے بدلہ لے رہی ہے، اپوزیشن رکن نے زرعی ٹیکس کی تفصیلات بتا دیں

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن احمر رشید بھٹی نے کہا کہ مجھے یہ لگتا ہے حکومت کسانوں سے کوئی بدلہ لے رہی ہے کیونکہ اسے کسان و عوام نے منتخب نہیں کیا یہ فارم سینتالیس سے اقتدار میں آئی۔

احمر رشید بھٹی نے کہا کہ گنے کی فصل کے لیے کسانوں کو دردر کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں، ساڑھے بارہ ایکڑ سے 25 ایکڑ تک ایک سو پچاس روپے ٹیکس لگا دیا گیا، یہ حکومت ہزاروں گُنا ریٹ کو بڑھا رہی ہے، ٹیکس بیس کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ 6 سے 12 لاکھ والا کسان 15 فیصد زرعی ٹیکس دے گا، 12 لاکھ روپے سے زائد آمدنی والا کسان 20 فیصد ٹیکس دے گا، 16 سے 32 لاکھ روپے کمانے والا کسان ایک لاکھ 70ہزار روپے ٹیکس دے گا۔

اسی طرح 32 لاکھ سے 56 لاکھ والا 6 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس دے گا، 56 لاکھ روپے کمانے والا کسان 16 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دے گا، سالانہ ایک کروڑ روپے کمانے والا کسان 37 لاکھ روپے ٹیکس دے گا۔

احمر رشید بھٹی نے کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کو 26 ویں آئینی ترمیم کی طرح جلدی سے جلدی پاس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں