کھیل اور سیاحت میں سیاست نہیں ہونی چاہئے: سکھ یاتری مودی سرکار پر برہم

لاہور: (ویب ڈیسک) بابا گرونانک کا جنم دن پر پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں نے مودی سرکار کے سیاحت اور کھیلوں میں سیاست کرنے پر اپنی ہی حکومت کے خلاف سخت تنقید کی ہے۔

بابا گرونانک کا جنم دن منانے پاکستان آنے والے بھارتی شہریوں نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور کھیل کے میدان میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ دونوں ملکوں کو آپس میں مختلف کھیلوں کی مقابلے کروانے چاہییں اور دونوں طرف کے عوام کو میچ دیکھنے کی اجازت بھی دی جانی چاہیے۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے کھیلوں پر دنیا بھر کی طرح بھارتی شہری بھی بڑی تعداد میں خوشی کا اظہار کرتے ہیں، تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے اور کبڈی ٹیم کو این اوسی نہ دینے کے فیصلے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان اور پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

پاکستان نے اس سلسلے میں کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی کبڈی ٹیم کو دعوت دی تھی ، اسی طرح پاکستان میں بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیسے ایونٹس ہونے جا رہے ہیں، مگر بھارت کھیل کے میدان میں سیاست کررہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں