فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹ بال میچ سے قبل شہریوں کا فلسطین کے حق میں احتجاج

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹ بال میچ سے قبل شہریوں نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں اسرائیل ظلم و بربریت بند کرے، مظاہرین نے میچ آف شیم کے نعرے لگائے، نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں بھی فلسطینیوں کے لئے احتجاج کیا گیا، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کی پشت پناہی ختم کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر بند کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں