صوبائی وزیر میر صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔
پیپلز پارتی کے اراکین اسمبلی نے استدعا کی ہے کہ سپیکر بلوچستان اسمبلی پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کی باقاعدہ نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔
پارلیمانی لیڈر کی نامزدگی کی درخواست کل جمعہ کو سپیکر بلوچستان اسمبلی کو جمع کروائی جائے گی۔