اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے IATA EASYPAY سلوشن متعارف کرادیا
کراچی(بزنس ڈیسک) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (ایس سی بی) پاکستان نے حال ہی میں پاکستان میں آئی اے ٹی اے ایجنٹس کیلئے بی ایس پی ٹکٹنگ اور۔
ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے کی غرض سے پاکستانی مارکیٹ کیلئے تیار کردہ ایک بہترIATA EASYPAY سلوشن متعارف کرایا ہے ۔ یہ کلوزڈ لوپ حل آئی اے ٹی اے ایجنٹس کو اپنے IATA EASYPAY اکاؤنٹس کو پہلے سے فنڈ کرنے کے قابل بناتا ہے جو ائر لائن ٹکٹ اور ہوائی سفر سے متعلق اضافی خدمات کے اجراء کے لیے استعمال ہوں گے ۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی اوپن APIs اور ورچوئل اکاؤنٹ /لیجر کی صلاحیتیں ایجنٹ آن بورڈنگ سے ایئرلائن کی تصفیے تک اینڈ ٹو اینڈ کارکردگی اور شفافیت کو فروغ دیتی ہیں۔ یہ کریڈٹ رسک کو کم کرتا ہے اور IATA ایجنٹس کے لیے اضافی ادائیگی چینل پیش کرتا ہے ۔ اس کے ذریعے تیزی سے تصفیے کے باعث ایئر لائنز کی لیکویڈٹی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان میں ہیڈ آف ٹرانزیکشن بینکنگ، شیراز حیدر نے کہا کہ ‘‘IATA EASYPAY سلوشن ہمارے صارفین کی منفرد ضروریات کے مطابق جدید اور موثر ڈیجیٹل مالیاتی حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔