ایتھوپیا افریقی ممالک کیلئے گیٹ وے ،پاکستان فائدہ اٹھائے ، سفیر

ایتھوپیا افریقی ممالک کیلئے گیٹ وے ،پاکستان فائدہ اٹھائے ، سفیر

راولپنڈی (اے پی پی)ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اﷲ نے راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اور صدر عثمان شوکت و دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔

 اس موقع پرایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر نے کہا کہ ایتھوپیا افریقی خطے کیلئے ایک گیٹ وے ہے ، پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ قریبی تعاون قائم کر کے افریقی خطے کی 1.4ارب افراد کی بڑی مارکیٹ کے ساتھ اپنی تجارت و برآمدات کو بہتر فروغ دے سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا فارما سیوٹیکلز، ٹیکسٹائلز اور تعمیراتی سامان سمیت دیگر مصنوعات باہر سے درآمد کرتا ہے ۔ اس موقع پر ایک پریذنٹیشن بھی دکھائی گئی جس میں ایتھوپیا میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مختلف سیکٹرز کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ملاقات میں صدر عثمان شوکت نے سفیر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیرروایتی شعبوں جیسے فارما سیوٹیکل ، ایگری فوڈز، دفاعی سازو سامان، آئی ٹی سروسز اور دوسرے سیکٹرز کی ترقی کے لیے افریقی ملک ایتھوپیا کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں