شارٹ فال کیلئے نان فائلرز پر توجہ دی جائے ،زوہیب الرحمن
لاہور(این این آئی)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے صدر قاری زوہیب الرحمن زبیری نے کہا کہ حکومت اور ایف بی آر 230ارب کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے۔
72لاکھ سے زائد نان فائلر پر توجہ مرکوز کرے ،موجودہ 40لاکھ سے زائد ٹیکس پیئر زمیں مزید ٹیکس دینے کی سکت نہیں ہے ،حکومت اپنے اخراجات میں مزید کمی ، بالواسطہ ٹیکسز پر انحصار سے ہٹ کر اصول کی بنیاد پر براہ راست ٹیکسوں کی طرف منتقلی کی جائے ۔