یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 27فیصداضافہ ریکارڈ

 یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 27فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی) یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پر27.1فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک یورپی یونین ممالک سے پاکستانیوں نے 1.451 ارب ڈالرزرمبادلہ ارسال کیا ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.141ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ اکتوبرمیں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 359.1ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوستمبرمیں 365.5ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 297.6ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 11.848 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.794ارب ڈالرکے مقابلے میں 34.7فیصدزیاد ہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں