پاکستانی ایس ایم ایز نے چینی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا

پاکستانی ایس ایم ایز نے چینی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا

گوانگ چو(آئی این پی)پاکستانی ایس ایم ایز نے چینی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا۔ گوادر پرو کے مطابق 19 ویں چائنہ انٹرنیشنل سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائیزز فیئر نے 35 ممالک کے 400 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کی میزبانی کی۔

بین الاقوامی شرکا میں پاکستان پویلین میں 10نمائش کنندگان نے ماربل اور اونیکس اشیا، فرنیچر، جواہرات اور زیورات اور قالینوں سمیت مختلف اقسام کی مصنوعات کی نمائش کی۔  پاکستان کے قونصلر محمد عمران نے پاکستانی مصنوعات کے مثبت استقبال پر مسرت کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں