پنجاب کی فضا بدستورمضرصحت، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبرپر

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت ملک بھر میں سموگ میں قدرے کمی آئی ہے تاہم صوبے کی فضا تاحال مضر صحت ہے جبکہ بھارت کا شہر دہلی 480 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے۔

لاہور فضائی آلودگی میں آج ایک بار پھر دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے، لاہور کا اے کیو آئی339 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ امریکن قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 507 تک جا پہنچا ہے۔

اسی طرح لاہور میں مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 443 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 402 تک پہنچ گیا ہے تاہم آج ملتان کا اے کیو آئی326 ریکارڈ ہوا ہے۔

دوسری جانب سموگ کی شدت میں کمی کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سکولوں میں بیرونی کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں