کیلیفورنیا میں پاک امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پاک امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری اداروں کو پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔

کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتیجے میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے 20 ملین ڈالر سے زائد کے ابتدائی معاہدے طے پائے، جن کی قیادت زیادہ تر پاکستانی نژاد امریکی انٹرپرینیورز نے کی۔ یہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

اس تقریب نے آئی ٹی کمپنیوں، وینچر کیپیٹلسٹس، اور پاکستانی ڈائیاسپورا کے ٹیکنالوجیکل پروفیشنلز کو یکجا کیا، جو ٹیکنالوجی انڈسٹری میں مستقبل کی ترقی اور تعاون کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

پاکستان امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستانی قونصلیٹ لاس اینجلس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس کا افتتاح سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا، کانفرنس کے نتیجے میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے 20 ملین ڈالر سے زائد کے ابتدائی معاہدے طے پائے، جن کی قیادت زیادہ تر پاکستانی نژاد امریکی انٹرپرینیورز نے کی۔

کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرتی ہے، اس کانفرنس میں پاکستان کی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام، وزارت تجارت، PSEB، اور TDAP کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کمپنیوں، وینچر کیپیٹلسٹس، اور ٹیکنالوجیکل پروفیشنلز خصوصاً پاکستانی ڈائیاسپورا نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی ناگزیر ہے: شزہ فاطمہ

پاکستان کی وزیر برائے آئی ٹی، شزہ فاطمہ خواجہ نے حکومت کے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے عزم اور 25 ارب ڈالر کی برآمدی ہدف کے حصول پر زور دیا۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان کی متحرک مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی اور پاکستانی نژاد امریکیٹیکنالوجیکل کمیونٹی کو معاشی تعلقات مزید گہرے کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے غلط تصورات کو مسترد کیا اور کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔

پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس میں PSEB کے سی ای او کی قیادت میں وفد، اور 11 پاکستانی سٹارٹ اپس نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی بڑھتی ہوئی طاقت کو نمایاں کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی اقتصادی ٹیم کے نمائندے نے بھی دو طرفہ تعلقات کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا اعادہ کیا، اس موقع پر سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں