ہائیکورٹ جج کیخلاف پروپیگنڈا کیس، نامزد سرکاری ملازم کی اخراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہائی کورٹ جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا سے متعلق کیس میں نامزد کے پی کے کے سرکاری ملازم نے اخراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔

جسٹس بابر ستار کل صدیق انجم کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے صدیق انجم کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں