یوکرین نے روس پر 6 امریکی ساختہ بیلسٹک میزائل داغ دیئے

ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرئن نے روس کیخلاف امریکی ساختہ بیلسٹک میزائل استعمال کرنا شروع کر دیئے، 6 امریکی ساختہ بیلسٹک میزائلوں سے روسی علاقے پر حملہ کیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق پانچ میزائلوں کو روسی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا، ایک میزائل برینسک علاقے میں فوجی تنصیب کے قریب گرا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

دوسری جانب یوکرین کو روس پر حملے کی امریکی اجازت کے بعد روس نے نیوکلیئر ڈاکٹرائن تبدیل کردی، نئی ڈاکٹرائن کے مطابق کسی جوہری طاقت کی حمایت میں غیر جوہری ملک کا حملہ،دونوں ممالک کا روس پر مشترکہ حملہ تصور ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں