عمران خان کی ضمانت نہیں ہوگئی، بہتر ہوگا پی ٹی آئی راستہ نکالے: فیصل واوڈا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی ضمانت نہیں ہوگئی، بہتر ہو گا پی ٹی آئی راستہ نکالے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا پی ٹی آئی والوں نےکبھی پرامن احتجاج نہیں کیا، اگراحتجاج موخرہوگا توکوئی سرپرائزنہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نےایم پی ایز کو کہا بندے نہ آئے تو ٹکٹ نہیں ملے گا، تحریک انصاف کے لوگ کمپرؤمائزڈ ہیں۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کل ضمانت نہیں ہو رہی، ان کوبہت مایوسی ہوگی، بہترہوگا یہ راستہ نکالیں، علی امین گنڈا پور نے ایپکس کمیٹی میں کوئی بات نہیں کی۔