عمران خان کو مذاکرات کی طرف آنا چاہیے: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کو مذاکرات کی طرف آنا چاہیے۔

دنیا نیوزکےپروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کی گفتگواچھی پیشرفت ہے، بانی پی ٹی آئی بڑی پارٹی کے لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج، دھرنوں سے نقصان قوم کا ہی ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی طرف آنا چاہیے، سب کوتھوڑا تھوڑا پیچھےآنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں