فرض شناسی کی مثال، موٹر وے پولیس نے جلتی ہوئی بس سے مسافروں کو بروقت ریسکیو کر لیا
پنڈی بھٹیاں: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس ایم 2 نے فرض شناسی اور انسانیت کی مثال قائم کر دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے قریب پٹرولنگ افسران نے چلتی ہوئی گاڑی میں آگ کو نوٹس کیا۔
بس کو روک کر مسافروں کو اور سامان کو بحفاظت نکال لیا، بس کو آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔